بنگلورو،22فروری (ایس او نیوز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرجی پرمیشور نے کہا ہے کہ بیلندور کی حدود میں بنیادی سہولیات کے مسئلے کاجائزہ لینے کیلئے وہ خود اگلے ہفتے جائیں گے ۔
بیلندور کی بہبودی کی انجمن کے اراکین نے آج وزیر برائے شہری ترقیات ڈاکٹر جی پرمیشور کے رہائشی دفتر میں ان سے مل کر علاقے کے مسائل کے تعلق سے انہیں آگاہ کیا ۔ بعد ازاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ بیلندورکی حدود میں راستے خراب ہیں، گاڑی سواروں کوہردن ٹرافک کے مسائل کا سامنا ہے ۔ وہائٹ فیلڈ آئی ٹی پی ایل کو جانے کیلئے دوڈ کنلی ، کسونہلی روڈکے استعمال سے ٹرافک کے مسائل بڑھے ہیں۔ ساتھ ساتھ راستہ خراب ہونے کے سبب مسئلہ اور زیادہ پیچیدہ ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سلک بورڈ سے کے آر پورم تک میٹرو ریل کو ریلویز کا پہلا رام کے راستے سے لے جانے کیلئے بھی انہوں نے گزارش کی۔ اس کے علاوہ ڈرینوں ،راستوں کی توسیع ، ایلی ویٹڈ کاریڈور کی توسیع کے بشمول دیگر گزارشات بھی کی گئی ہیں۔ ان تمام مسائل کا خود جائزہ لینے جی پرمیشور نے بیلندور آنے کی بات کہی ہے۔ پرمیشور نے بتایا کہ بیلندور کے راستے کی ترقی کیلئے 50کروڑ روپئے دےئے گئے ہیں۔ زیادہ تر کام پورا ہوچکا ہے ۔ تالاب کو کارخانوں سے آنے والا گندہ پانی روک کر ڈرینوں کا راستہ بدلنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپارٹمنٹوں کو لازمی طور پر ایس ٹی پی لگانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی اے سے مہکری سرکل تک ایلی ویٹڈ کاریڈور روڈ کو کافی کہا گیا ہے ۔ ایسٹیم مال سے چالوکہ سرکل تک ایک اور پیریفرل کاریڈور کامنصوبہ بنایا جائے گا۔